نوازشریف علاج کیلئے ملک سے باہر جاناچاہتے ہیں، معاون خصوصی وزیر اعظم کا دعویٰ

نوازشریف علاج کیلئے ملک سے باہر جاناچاہتے ہیں، معاون خصوصی وزیر اعظم کا ...
نوازشریف علاج کیلئے ملک سے باہر جاناچاہتے ہیں، معاون خصوصی وزیر اعظم کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ نوازشریف علاج کیلئے ملک سے باہر جاناچاہتے ہیں جبکہ عدالت نے خود کہاہے کہ نواز شریف کے ملک کے اندر علاج کروائیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ حریم شاہ کے پیچھے کوئی بھی شخص ہو خواہ اس کا تعلق وزیر اعظم ہاﺅس سے ہی کیوں نہ ہواس کےخلاف کارروائی کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہے ہیں، عوام بھوک سے مررہے ہیں لیکن ان کے بیٹے نوسو کروڑ کے گھر میں رہ رہے ہیں۔

عثمان ڈار کا کہناتھا کہ شیر چڑیا گھر میں ہو تو اس سے چار سال کابچہ بھی نہیں ڈرتا ، حکومت کو جیل میں موجود نواز شریف سے کیا ڈر ہوگا ؟جس طرح کی ڈنڈا فورس تیار کی جارہی ہے ، اس سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار نہیں ہے بلکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کوتحفظ دیں۔انہوں نے کہا کہ تین بار وزیر اعظم رہنے کا مطلب کیا اقامے جیب میں رکھنا ہے ؟ نوازشریف علاج کیلئے ملک سے باہر جاناچاہتے ہیں جبکہ عدالت نے خود کہاہے کہ نواز شریف کے ملک کے اندر علاج کروائیں۔

مزید : قومی