بھارت بہانے بنا رہا ہے مگرپاکستان 9نومبر کو ہر صورت کرتار پور راہداری منصوبہ سکھ یاتریوں کیلئے کھول د ے گا:گورنر پنجاب

بھارت بہانے بنا رہا ہے مگرپاکستان 9نومبر کو ہر صورت کرتار پور راہداری منصوبہ ...
بھارت بہانے بنا رہا ہے مگرپاکستان 9نومبر کو ہر صورت کرتار پور راہداری منصوبہ سکھ یاتریوں کیلئے کھول د ے گا:گورنر پنجاب

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گو ر نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت بہانے بنا رہا ہے مگرپاکستان 9نومبر کو ہر صورت کرتار پور راہداری منصوبہ سکھ یاتریوں کیلئے کھول د ے گا،بھارت کو ہر محاذ پر شر مندگی کے سواکچھ نہیں ملے گا،اگر کشمیر میں امن ہے تو بھارت غیر ملکی سر مایہ کاروں اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر کا دورہ کیوں نہیں کرواتا؟ ۔

گور نر ہاس لاہور میں صوبائی وزرا سید صمصام علی بخاری اور چوہدر ی محمد اخلاق سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئےگور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افواج پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور پاکستان کشمیریوں پر مظالم کو بھی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہا ہے، افوا ج پاکستان نے غیر ملکی سفیروں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرواکربھارت کے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا بھی پول کھول دیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی حکومت کشمیر یوں کی تحر یک آزادی میں انکے شانہ بشانہ ہے، بھارت بندوق اور گولی کی طاقت سے کشمیر یوں کی آواز نہیں دباسکتا،ہمیں یقین ہے انشا اللہ بھارت اپنے عزائم میں ناکام ہوگا اور کشمیر یوں کو آج نہیں تو کل ضرور آزادی نصیب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ پر امن احتجاج ہر سیاسی ومذہبی جماعت اور عوام کا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں محاذآرائی اور ٹکراؤنہیں اتحاد اور یکجہتی چاہتے ہیں اس لیے اپوزیشن کو آزادی مارچ کی باقاعدہ اجازت دیدی ہے اور امید ہے آزادی مارچ کی اجازت ملنے کے بعد اب پوزیشن بھی جلاؤ گھیراؤ کی بجائے پر امن احتجاج ہی کر یگی اورقانون ہاتھ میں لینے کے راستہ پر نہیں آئیگی۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اور صرف ملک وقوم کی خدمت ہے اور کامیابی کیساتھ اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور