حریم شاہ کوخودوزارت خارجہ میں بلایاگیا جس سے کچھ لوگوں کوجلن ہورہی ہے ، نبیل گبول کادعویٰ

حریم شاہ کوخودوزارت خارجہ میں بلایاگیا جس سے کچھ لوگوں کوجلن ہورہی ہے ، نبیل ...
حریم شاہ کوخودوزارت خارجہ میں بلایاگیا جس سے کچھ لوگوں کوجلن ہورہی ہے ، نبیل گبول کادعویٰ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پاٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ حریم شاہ کوخود وزارت خارجہ میں بلایاگیا تھا جس سے کچھ لوگوں کوجلن ہورہی ہے کہ وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملنے کیوں گئی ہے ؟

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ حریم شاہ نے جو بھی کیاہے ، وہ ایک معصوم لڑکی ہے اور اس کوجیل میں ڈھالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریم شاہ کوخود وزارت خارجہ میں بلایا گیا تھا جس سے کچھ لوگوں کوجلن ہوئی کہ وہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ملنے کیوں گئی ہے کیونکہ تحریم نے خود کہا ہے کہ شا ہ محمود قریشی اس کے فیورٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حریم شاہ نے تویہ بھی کہا کہ میں وزیر اعظم ہاﺅس بھی جاﺅں گی اور عمران خان سے ملوں گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا جھگڑا مزید بڑھ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے جوبات کی ہے وہ ٹھیک ہے کہ نواز شریف کو زہر دیا جارہاہے ، اس وقت بیٹی کوباپ سے ملنے نہیں دیا جارہاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمان سے اتنے ڈر گئے ہیں کہ کہہ رہے ہیں کہ مولانافضل الرحمان کا ایجنڈا غیر ملکی ہے ۔

مزید : قومی