”اگر میر ے بھائی کا علاج ابھی شروع نہ ہوا تو پھر بھو ل جائیں“نواز شریف کی حالت دیکھ کر شہباز شریف نے فون کر کے کس کو سنگین دھمکی دی ؟

”اگر میر ے بھائی کا علاج ابھی شروع نہ ہوا تو پھر بھو ل جائیں“نواز شریف کی ...
”اگر میر ے بھائی کا علاج ابھی شروع نہ ہوا تو پھر بھو ل جائیں“نواز شریف کی حالت دیکھ کر شہباز شریف نے فون کر کے کس کو سنگین دھمکی دی ؟

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو دو روز قبل جب نیب آفس پہنچ کر پتہ چلا تھا کہ ڈاکٹرز کو ابھی تک نہیں بلایا گیا تو وہ غصے میں آگئے تھے ۔ذرائع نے روزنامہ پاکستان کو بتا یا کہ نیب آفس میں جب شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو اپنی گاڑی میں لے جانے کی خواہش ظاہر کی تو نیب افسر نے اس بات سے بھی انکار کردیا جس کے باعث نیب افسراور شہباز شریف کے درمیان بحث ہوئی ۔بعد ازاں شہباز شریف نے ہسپتال پہنچ کر سرکاری افسران کو اور کچھ لوگوں کو کال کر کے کہا کہ میں اداروں کی عزت کرتا ہوں لیکن اگر میرے بھائی کو کچھ ہوا اور ابھی ان کے مطابق علاج شروع نہ ہوا تو وہ بھول جائیں گے کہ ''کون'' کون ہے۔

شہباز شریف کی میڈیا ٹیم کہ ایک رکن نے جب ان سے کچھ سرگوشی میں گفتگو کی تو وہ غصے سے بولے کہ ''میں کوئی احسان نہیں کر رہا میرا فرض ہے یہ کوئی ضرورت نہیں کسی قسم کی تشہیر کی''۔شہباز شریف رات گئے واپس لوٹ گئے اور اگلے دن صبح دوبارہ ایک بجے نوازشریف سے ملنے کیلئے آئے اور سوا 4 بجے واپس چلے گئے پھر دوبارہ رات ساڑھے 8بجے آئے اور ساڑھے9 بجے تک ملاقات کرتے رہے۔اس سب کے دوران شہباز شریف کو انتہائی پریشان اور غصہ میں دیکھا گیا جبکہ نواز شریف ہمیشہ کی طرح حوصلے میں تھے۔

مزید : قومی