’نواز شریف کی صحت کا معاملہ اتنا سیریس ہے کہ کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے‘ اوریا مقبول جان کا انتہائی تشویشناک انکشاف

’نواز شریف کی صحت کا معاملہ اتنا سیریس ہے کہ کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے‘ ...
’نواز شریف کی صحت کا معاملہ اتنا سیریس ہے کہ کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے‘ اوریا مقبول جان کا انتہائی تشویشناک انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی صحت کا معاملہ اتنا زیادہ سیریس ہوچکا ہے کہ کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے اس لیے انہیں پرول پر رہا کرکے ان کی مرضی کا علاج فراہم کیا جائے۔
اوریا مقبول جان نے اینکر پرسن نصر اللہ ملک کے یوٹیوب چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کی بیماری کا علاج پاکستان میں نہیں ہے، یہ معاملہ اتنا سیریس ہے کہ اس میں کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے۔
اوریا مقبول جان نے کہا کہ حکومت نے کراچی سے ٹیم بلائی ہے، ان میں سے ایک ڈاکٹر نے ہمارے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پلیٹ لیٹس گر گئے اور دوبارہ نہ بنے تو معاملہ سیریس ہوتا ہے اور یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔
سینئر تجزیہ کار نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر نواز شریف کو پرول پر رہا کرے اور نواز شریف کو بھی چاہیے کہ اپنی مرضی کے ڈاکٹر سے یا اپنی مرضی کے ہسپتال سے علاج کرائیں، اگر وہ بیرون ملک جانا چاہیں تو انہیں اجازت دی جائے۔
حکومتی وزرا کے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے اوریا مقبول جان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں نان سیریس لوگ اکٹھے ہوگئے ہیں، حکومتی وزرا اپنے منہ بند رکھیں۔

دوسری جانب ذرائع نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ میاں نواز شریف کو علاج کیلئے لندن منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہیں ڈاکٹرز کی تجاویز کی روشنی میں لندن منتقل کیا جائے گا جس کا فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہوا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب یا جمعرات کی صبح خصوصی طیارے سے لندن منتقل کیا جاسکتا ہے۔