’میرے والد کو کچھ ہوا تو مقدمہ اس کے خلاف درج کراﺅں گی‘ سروسز ہسپتال پہنچتے ہی مریم نواز نے اعلان کردیا

’میرے والد کو کچھ ہوا تو مقدمہ اس کے خلاف درج کراﺅں گی‘ سروسز ہسپتال پہنچتے ...
’میرے والد کو کچھ ہوا تو مقدمہ اس کے خلاف درج کراﺅں گی‘ سروسز ہسپتال پہنچتے ہی مریم نواز نے اعلان کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ اگر ان کے والد کو کچھ ہوا تو اس کا مقدمہ حکومت کے خلاف درج کرایا جائے گا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پرول پر رہا کرکے نواز شریف سے ملاقات کیلئے سروسز ہسپتال لایا گیا ہے ۔ نواز شریف سے ملاقات سے پہلے ڈاکٹرز نے مریم نواز کو ان کے والد کی صحت کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ نواز شریف کے مرض کی تشخیص کی جارہی ہے۔ مریم نواز نے ڈاکٹرز کی بریفنگ کے بعد واضح کیا کہ اگر ان کے والد کو کچھ ہوا تو اس کا مقدمہ حکومت پر درج کرائیں گی۔

ذرائع نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ میاں نواز شریف کو علاج کیلئے لندن منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انہیں ڈاکٹرز کی تجاویز کی روشنی میں لندن منتقل کیا جائے گا جس کا فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہوا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب یا جمعرات کی صبح خصوصی طیارے سے لندن منتقل کیا جاسکتا ہے۔

مزید : قومی