وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپناخصوصی طیارہ نواز شریف کے علاج کے لئے مختص کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپناخصوصی طیارہ نواز شریف کے علاج کے لئے ...
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپناخصوصی طیارہ نواز شریف کے علاج کے لئے مختص کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نواز شریف کے علاج کیلئے اپنا طیارہ مختص کردیا ، حالت ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے ۔

جیونیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار اعثمان بزدار نے نواز شریف کی بیماری کے پیش نظر اپنا خصوصی طیارہ اس مقصد کیلئے مختص کردیاہے کہ ملک کے کسی بھی حصے سے کسی ماہر ڈاکٹر کو لانا پڑے توفوری طور پر لایا جائے ۔

اس کے علاوہ حکومت اس بات پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے کہ اگر نواز شریف کی صحت بدستور خراب رہتی ہے اورپاکستان میں ان کی بیماری پر قابو نہیں پایا جاتا تو ان کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کردیا جائے ۔

مزید : قومی