نواز شریف کی صحت ، سیاست اورسزا کو آپس میں نہ ملایا جائے ، صداقت عباسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما صداقت عباسی نے کہاہے کہ نواز شریف کی صحت کوکوئی نقصان پہنچتاہے تواس سے حکومت کوکوئی فائدہ نہیں ہے ، نواز شریف کی سزا ، صحت اور سیاست کو نہیں ملایا جانا چاہئے۔
جیونیو ز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کوکوئی نقصان پہنچتاہے تواس سے حکومت کوکوئی فائدہ نہیں ہے ، نواز شریف کی سزا ، صحت اور سیاست کو نہیں ملایا جانا چاہئے لیکن دوسری طرف سے بار بار یہ کہا جاتا ہے کہ اگر نواز شریف کوکچھ ہوا تو ہم عمران خان کوبھی نہیں چھوڑیں گے توایسے بیانات بھی نہیں آنے چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ جب الزامات لگائے جارہے ہوں کہ حکومت نواز شریف کو زہر دینا چاہ رہی ہے ،نواز شریف کو کوئی مارنا چاہتا ہے تو اس کے جواب میں دوسری طرف بھی کوئی بات ہوتی ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ ایسی باتیں نہ کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دعا ہے اور دوائی کی بھی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔