لیگی رہنما مائزہ حمید نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

لیگی رہنما مائزہ حمید نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا
لیگی رہنما مائزہ حمید نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے جان بوجھ کر نواز شریف کی بیماری سے غفلت برتی گئی اور ان کورات بارہ بجے ہسپتال شفٹ کیا گیا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے مائزہ حمید نے کہا کہ جب ن لیگ ، مریم نواز کی طرف سے بار بار کہاجاتا تھا کہ نواز شریف بیمار ہیں تو حکومت کی طرف سے کہا جاتا تھا کہ بہانے ہیں ، ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت کے پاس ہر قسم کی اپ ڈیٹس جاتی ہیں اور ان کو پتہ ہوتا ہے کہ مریض کی حالت کیاہے لیکن جان بوجھ کر نواز شریف کی بیماری سے غفلت برتی گئی اور ان کورات بارہ بجے ہسپتال شفٹ کیا گیا ۔

مزید : قومی