قومی خزانے میں کروڑوں کا گھپلا:یوٹیلٹی سٹورز کے 2افسران گرفتار

قومی خزانے میں کروڑوں کا گھپلا:یوٹیلٹی سٹورز کے 2افسران گرفتار
قومی خزانے میں کروڑوں کا گھپلا:یوٹیلٹی سٹورز کے 2افسران گرفتار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی خزانے کو دوسو کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے دو افسر گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ شائع کی کہ ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے سات افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مالی معاملات میں خردبرد کرنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ساوتھ ریجن کراچی اور ہیڈ آفس ،اسلام آباد کے سات افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق 7ملزمان میں سے دو ملزمان احمد فراز اور ذوالفقارعلی سومرو کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگرملزمان میں دانش علی، منصور احمد، منیراحمد، شاہد مرتضیٰ اور نسیم افسر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے ملک بھر کے 439 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے تھے۔اس فیصلے کی وجہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا مسلسل مالی بحران کا شکار ہونا تھا اور کارپوریشن کا خسارہ آٹھ ارب سے تجاوز کر گیا تھا۔

مزید :

قومی -