ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

آپ سوچیں تو اندازہ ہوگا کہ آپ کچھ جلد بازی سے کام نہیں لے رہے جو کہ شاہد بہتر نہیں ہے۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں اور توکل اختیار کرکے سکون سے چلیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں۔ ان شاءاللہ آج اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ بس اپنے اندر کی (میں) کو ختم کریں، یہ صرف اللہ پاک کے لئے ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

حالات بدستور تبدیلی کی زد میں آئے ہوئے ہیں اور آپ کو ان پر نظر رکھنی ہے۔ اللہ نے چاہا تو ان شاءاللہ اس میں آپ کو کوئی بڑا فائدہ چھپا ہی ہو گا غور کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو بار بار صحت کے حوالے سے اپنے اور اپنے گھر والوں کے اوپر پوری توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ لاپرواہی بالکل نہیں کرنی اور نا ہی آپ نے شام کے بعد باہر رہنا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صورت حال آج بھی بہتری ہی دینے کی امید ہے جن معاملات کو پریشانیوں نے تنگ کیا ہوا تھا۔ اب وہ ان شاءاللہ خود بخود بھاگ جائیں گی، وہ آپ کو سکون ملے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

بس غصہ قابو میں رکھیں۔ اللہ پاک سے اپنے لئے رحم مانگے اور صدقہ دیں۔ آپ کی توبہ آپ کو کئی قسم کی مشکلات سے نکالنے میں مددگار ہی ثابت ہو گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ بے حد ضروری ہے اور معمولی باتوں کو دل پر مت لیا کریں جو کرنا ہے وہ میرے اللہ نے کرنا ہے اور اللہ پاک سے صرف اچھے اور صرف اچھے کی امید رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

رشتہ ٹوٹنے وغیرہ کا امکان، اس لئے جلد بازی سے کام نہ لیں۔ ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کی خبر بھی مل سکتی ہے۔ وقتی ٹینشن بعد میں خوشی ہی ہوگی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنے اندر کی اچھی طرح صفائی ضرور کریں۔ کچھ ایسا ضرور ہے جو آپ واضح نہیں کر رہے۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ بس کریں اب اور زندگی میں سنجیدہ ہو جائے تو بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 

جو بھی لوگ عرصہ دراز سے بیماری کو لے کر پریشان تھے۔ وہ صرف حضرت یونس اور حضرت ایوب کی دعائیں صبح و شام پڑھیں، پھر دیکھیں بیماری کیسے بھاگتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 

اولاد پر توجہ دیں۔ دوستی کے حوالے سے چلیں گے تو وہ سب کچھ بتا بھی دیں گے۔ ورنہ اپنی من مانی کرتے رہیں گے۔ آج کا دن ایک اہم خبر کو خوشی ہی بنا دے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اب دن بدن آفر ملتی رہیں گی اور جن کو اپنے رشتے وغیرہ میں بندش جیسی صورت حال کا سامنا تھا۔ میرے اللہ نے چاہا تو اب ختم ہو جائے گی۔ آج اچھا دن ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -