گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاون راولپنڈی کے تین اساتذہ کو کورونا ہو گیا

گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاون راولپنڈی کے تین اساتذہ کو کورونا ہو گیا
گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاون راولپنڈی کے تین اساتذہ کو کورونا ہو گیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاون راولپنڈی میں کورونا وائرس کے تین کیسز سامنے آگئے ۔گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹیلائٹ ٹاون کے تین اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے کورونا کیسز سامنے آنے پر کالج کو آئندہ ایک ہفتے کے لیے فوری طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ احکامات کے تحت کالج 23 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2020 تک بند رہے گا۔ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت کالج کے اساتذہ اور طلبہ کے 104 کورونا کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -