پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 12 ارب 6 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔

مزید :

بزنس -