یہ بھی حقیقت ہی ہے کہ

یہ بھی حقیقت ہی ہے کہ
 یہ بھی حقیقت ہی ہے کہ

  

اسلام علیکم! پارے پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں؟ امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے. جی دوستوں اخبارت کا حسب معمول مطالعہ جاری تھا بہت سی خبریں نظر سے گزریں لیکن جس خبر پہ نظر جم سی گئی وہ کچھ اسطرح سے تھی کہ 15 جنوری سے پہلے سابق وزیراعظم جناب نواز شریف کو پاکستان لانے میں کامیاب ہو جایئں گے، نواز شریف سزا یافتہ ہیں، امید ہے کہ برطانوی حکومت جلد فیصلہ کرے گی، جی ہاں یہ دعویٰ وزیر محترم جناب فواد چوہدری نے کیا اور بتلاتے چلیں کہ جناب فواد چوہدری صاحب ہر دور میں ہی خبروں کا مرکز و محور رہے، ان پر بے مثال لطیفے بھی سوشل میڈیا کی زینت بنے۔ لیکن جناب فواد چوہدری کا خصوصی کمال یہ ہے کہ انکی وجہ سے ملک بھر میں ایک ہی دن عید منانے کی نئی روایت قائم ہوئی۔ بہر حال جناب فواد چوہدری مشرف حکومت میں بھی اہم شخصیت رہے اور اب موجودہ حکومت میں بھی جناب فواد چوہدری خاص اہمیت حاصل کر چکے  ہیں،لیکن یہ بات کیا سوچ کے کہی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ویسیجناب نوا ز شریف کے خلاف عدالتی فیصلہ آ چکا ہے اور حکومتی اراکین بھی بارہا کہہ چکے ہیں کہ میاں نواز شریف کو وطن واپس لائیں گے اور جناب فواد چوہدری نے تو میاں نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے تاریخ بھی دیدی ہے۔

دیکھا جائے تو میاں نواز شریف علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہی سفر کر سکتے ہیں،انکے ڈاکٹر ز کے مطابق میاں نواز شریف ابھی سفر کے قابل نہیں ہیں۔ تو دیکھنا یہ ہے کہ آیا واقعی حکومت پندرہ جنوری تک سابق وزیراعظم کو وطن واپس لانے میں کامیاب ہو سکے گی یا نہیں۔ اس بارے کچھ کہا نہیں جا سکتا لیکن سب کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی اس تاریخ کا انتظار ہے، جس کا اعلان جناب فواد چوہدری صاحب نے کیا۔ بہر حال دیکھتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حقیقت بھی پنہاں ہے یا پھر یہ صرف سیاسی بیان ہی ثابت ہو  گا۔بہر حال اب ہم اس بارے میں کیا کہہ سکتے ہیں صرف اجازت ہی مانگ سکتے ہیں لیکن اجازت لینے سے پہلے ایک اور خبر شئیر کر لیں جو اخبارات کی زینت بنی، ایک ماہر علم نجوم نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ کو شکست ہو گی اور کرونا دنیا سے ختم نہیں ہو گا۔ بہر حال اب یہ بھی ماہر علم نجوم کی پشین گوئی ہے اور اس بارے میں کچھ بھی قبل از وقت ہو گا لیکن یہ بات بھی حقیقت ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں اور اس بارے میں بھی وقت ہی بتا سکتا ہے کہ امریکی عوام کس کو اپنا نیا سربراہ منتخب کرینگے۔ تب تک فی الحال ہم اجازت چاہیں گے، آپ سے ملتے ہیں جلد ایک ننی سی بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

مزید :

رائے -کالم -