بھٹو کا نواسہ ہوں، یوٹرن نہیں لیتا، گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی حکومت بنائیگی: بلاول 

  بھٹو کا نواسہ ہوں، یوٹرن نہیں لیتا، گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی حکومت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 گانچھے (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے، ایسا سیاستدان نہیں جو اپنے وعدوں سے مکرجاؤں، بھٹو کا نواسہ ہوں، یوٹرن نہیں لیتا۔ گلگت بلتستان کے علاقے گانچھے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کا دیکھیں کیا حال کر دیا، میں اور آپ مل کر گلگت بلتستان کی تقدیر بدلیں گے۔ صرف الیکشن کیلئے یہاں نہیں آیا، جو وعدہ 2018 میں کیا تھا آج بھی وہی ہے، جس طرح آپ نے ڈوگراراج سے آزادی حاصل کی اسی طرح موجودہ حکومت سے حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحدجماعت ہے جو گلگت بلتستان کو حقوق دلواسکتی ہے، پیپلزپارٹی نے عوام کوحقوق دیئے اور جمہوریت کا تحفظ کیا، ملک کی سلیکٹڈ حکومت اور ہائبرڈ نظام کے خلاف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بیرون ملک لوگوں کو کہتا ہوں پہلے گلگت بلتستان جاؤ پھر سندھ آؤ، صوبے کے کونے کونے میں کیمپسز اوریونیورسٹیاں کھولیں گے۔
بلاول 

مزید :

صفحہ اول -