سندھ کے جزیروں کاانتظام وفاق کو دینے سے متعلق آرڈیننس ،فریقین کو قانونی نکات پر دلائل کی تیاری کرنے کی ہدایت

سندھ کے جزیروں کاانتظام وفاق کو دینے سے متعلق آرڈیننس ،فریقین کو قانونی نکات ...
سندھ کے جزیروں کاانتظام وفاق کو دینے سے متعلق آرڈیننس ،فریقین کو قانونی نکات پر دلائل کی تیاری کرنے کی ہدایت

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے جزیروں کاانتظام وفاق کو دینے سے متعلق آرڈیننس کیخلاف درخواست پر فریقین کو قانونی نکات پر دلائل کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی ۔عدالت نے نئی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت13 نومبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سندھ کے جزیروں کاانتظام وفاق کو دینے سے متعلق آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل نے کہاکہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے تعاون کیساتھ ہی کام کرے گی ،اگرضرورت پڑی تو آرڈیننس میں ترمیم کر لی جائے گی ۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وفاق سندھ حکومت کے خدشات دور کرے گا،ہرصورت مینگروز سمیت ماحولیات کا تحفظ کیا جائے گا،آئندہ سماعت پر سندھ حکومت کواعتماد لئے بغیر کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا۔

عدالت نے فریقین کو قانونی نکات پر دلائل کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی اورنئی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت13 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -