بلوچ طلبا سے اظہار یکجہتی ،مریم نوازدھرنے میں شریک ہو گئیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچ طلبا سے اظہار یکجہتی کیلئے مریم نواز چیئرنگ کراس پہنچ گئیں، مریم نوازطلباسے یکجہتی کیلئے ان کےساتھ دھرنے میں بیٹھ گئیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز چیئرنگ کراس پہنچ گئیں،مریم نوازطلباسے یکجہتی کیلئے ان کےساتھ دھرنے میں بیٹھ گئیں،مریم نواز نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا سے اظہار یکجہتی کےلئے آئی ہوں،افسوس ہے کہ طلبا آج سڑکوں پر ہیں،یہ صرف تعلیم کی خاطر سڑکوں پر ہیں،ان کا تعلق ن لیگ سے نہیں یہ پاکستان کے بچے ہیں ،
مریم نواز نے کہاکہ موجودہ حکومت کوانتقام کے سوا کچھ نہیں آیا،شہبازشریف کے بغیر آج پنجاب لاوارث ہے ،یہ پاکستان کا مستقبل ہیں،ان کا تعلق پاکستان سے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جعلی ہی صحیح لیکن وزیراعظم تو ہیں ،عمران خان کو یہاں آکر طلبا سے ملاقات کرنی چاہئے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ شہبازشریف بھائی کاساتھ دینے کی وجہ سے جیل میں ہیں ،نوازشریف یہاں نہ ہوکر بھی مخالفین کے سروں پر سوار ہیں ۔ عمران خان راستے میں سے ہٹ جائیں، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کام نہیں ،جو کراچی میں ہواپتہ چل گیااصل میں حکومت میں کون ہے،وزیراعظم عمران خان کوتوڈمی بنا کر کرسی پر بٹھایا ہواہے،وہ ڈمی بھی 3 دن سے غائب ہے،کراچی واقعے پر انکوائری سب کے سامنے ہونی چاہئے،جورپورٹ آئی اس کو پبلک کیاجاناچاہئے اس کو چھپانے نہیں دینگے۔
مریم نواز نے کہاکہ آپ نے چادر اور چاردیواری کاتقدس پامال کیا،آپ کے پاس کیپٹن(ر)صفدر کے وارنٹ گرفتاری تھے،میرے نہیں ، میں نے سمجھتی مجھے اتنی گھٹیاباتوں کا جواب دینا چاہئے۔
مریم نواز کا بلوچ طلبا کی سکالر شپ بحال کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ 12 روز سے طلبا سڑکوں پر رل رہے ہیں،حکومت کی طرف سے کوئی نہیں آیا،ایسی کیا آفت آگئی کہ ان کو طلبا کا کوٹہ ختم کرنا پڑگیا،سمجھ آتی ہے آپ نالائق ہیں اور انتقام کے سوا آپ کو کوئی کام نہیں۔
واضح ہے کہ بلوچ طلبا کوٹہ سسٹم ختم کرنے کیخلاف اورسکالرشپ بحالی کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ۔