وزیر اعظم عمران خان پنجاب کے سینئر وزراءکی خاموشی پر برہم، ٹاسک دیدیا

وزیر اعظم عمران خان پنجاب کے سینئر وزراءکی خاموشی پر برہم، ٹاسک دیدیا
وزیر اعظم عمران خان پنجاب کے سینئر وزراءکی خاموشی پر برہم، ٹاسک دیدیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان پنجاب کے سینئر وزراءکی خاموشی پر برہم ہوگئے اور کئی وزرا کو مخالفین کے سامنے حکومتی موقف کھل کر بیان کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے لاہور کے دورہ میں سینئر صوبائی وزراءسے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس میں وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ پنجاب کے سینئر وزرا خاموش کیوں ہیں؟ وزیراعظم نے سینئر وزرا میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، راجہ بشارت ڈاکٹر مراد راس، یاسر ہمایوں، انصر مجید اور ڈاکٹر مراد راس کو ہدایت دی کہ وہ ملک اور ریاست کے بیانیہ کی جنگ فرنٹ فٹ پر آکر لڑیں اور میڈیا پر حکومتی موقف کی ڈٹ کر حمایت کریں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کا بیانیہ پٹ چکا ہے اور عوام نے اسے رد کردیا ہے تاہم حکومتی وزرا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حکومتی موقف اور اداروں کی بقاءکی لڑائی میں اپنا کردار ادا کریں اور کھل کر فرنٹ فٹ پر اپنا موقف بتائیں۔

وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے پارٹی موقف کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ جس طرح فیاض الحسن چوہان حکومتی اور پارٹی موقف کھل کربیان کرتے ہیں دوسرے وزراءبھی سامنے آئیں۔

انہوں نے صوبائی وزرا کو میڈیا میں حکومتی موقف بھرپور انداز سے اجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ ملاقات میں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان کرونا پازیٹو ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -