جیسے ایوان کوچلایاجارہا ہے کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے،اپوزیشن نے قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہوتے ہی ایوان سے واک آﺅٹ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ کردیا،نوید قمر نے کہاکہ ایوان عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہا، جیسے ایوان کوچلایاجارہا ہے کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ کردیا،پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے کہاکہ ایوان عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہا، جیسے ایوان کوچلایاجارہا ہے کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے،انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل اٹھانا چاہ رہے ہیں،بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی، ایوان عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہا،سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کااجلاس پیرشام 5 بجے تک ملتوی کردی۔