یہ گورنر صاحب کیا ہوتا ہے؟صرف گورنر بھی کافی ہے ، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ وکیل کے گورنر صاحب کہنے پر برہم ہو گئے 

یہ گورنر صاحب کیا ہوتا ہے؟صرف گورنر بھی کافی ہے ، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ وکیل کے ...
یہ گورنر صاحب کیا ہوتا ہے؟صرف گورنر بھی کافی ہے ، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ وکیل کے گورنر صاحب کہنے پر برہم ہو گئے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے گورنر صاحب کہنے پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ برہم ہو گئے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ وکیل صاحب!ہم نے انگریزوں سے آزادی حاصل کرلی ہے یا نہیں؟،یہ گورنر صاحب کیا ہوتا ہے؟صرف گورنر بھی کافی ہے ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کیس کی تیاری نہ کرنے پر وکیل کوڈانٹ پلادی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسارکیاوکیل صاحب!کیاآپ کو فیس نہیں ملی ،اگریہ آپ کی تیاری ہے تو آپ کے موکل کااللہ ہی حافظ ہے،وکیل عدالت میں آکر ججز سے مدد نہ طلب کریں،مقدمے کی تیاری کرکے آئیں ۔

وکیل نے کہاکہ سر!سابق گورنر صاحب کی منظوری سے متعلق دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت چاہئے ،وکیل کی جانب سے گورنر صاحب کہنے پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ برہم ہو گئے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ وکیل صاحب!ہم نے انگریزوں سے آزادی حاصل کرلی ہے یا نہیں؟،یہ گورنر صاحب کیا ہوتا ہے؟صرف گورنر بھی کافی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -