مریم نواز کا بلوچ طلبا کے دھرنے میں جانا کام کرگیا،گورنر پنجاب کابلوچستان گلگت بلتستان کے طلبا کیلئے سکالر شپ بحال کرنے کااعلان 

مریم نواز کا بلوچ طلبا کے دھرنے میں جانا کام کرگیا،گورنر پنجاب کابلوچستان ...
مریم نواز کا بلوچ طلبا کے دھرنے میں جانا کام کرگیا،گورنر پنجاب کابلوچستان گلگت بلتستان کے طلبا کیلئے سکالر شپ بحال کرنے کااعلان 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صد رمریم نواز کا بلوچ طلبا کے دھرنے میں جانا کام کرگیا،گورنر پنجاب چودھری سرور نے بلوچستان ،گلگت بلتستان کے طلبا کیلئے سکالر شپ بحال کرنے کااعلان کردیا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹیز نے مجھ سے پوچھے بغیر سکالرشپس بند کیں،سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کو دوبارہ سکالرشپ دینے پرآمادہ کرلیا،بلوچستان کے بچوں کو سکالر شپ کیلئے صوبائی حکومت سے بات کی ہے، بلوچستان،فاٹا،گلگت بلتستان کے میرٹ پر آنے والے بچوں کو 100 فیصد سکالرشپ دینگے ۔

چودھری محمد سرور نے کہاکہ پنجاب حکومت سالانہ 2کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرے گی،مخیر حضرات بھی سالانہ 200 طالب علموں کو گرانٹ دیں گے، یہ گرانٹ فاٹا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے طلباکےلئے ہو گی، کل 16 کروڑ روپے کی گرانٹ طالب علموں پر سالانہ خرچ کی جائے گی،400طلبہ کو پنجاب یونیورسٹی سو فیصد سکالرشپ دے گی۔

گورنر پنجاب نے کہاکہ مریم نواز کی بلوچ طلبا سے یکجہتی،اپوزیشن ہمیشہ ایسے ایشوز کو استعمال کرتی ہے،ملک اداروں میں تصادم کا متحمل نہیں،برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزموں اور مجرموں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں، نوازشریف کس ویزے پر برطانیہ میں موجود ہیں ،معلوم نہیں،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں،احتساب بھی بلاتفریق ہونا چاہئے،اپوزیشن کاایجنڈااورمطالبات واضح نہیں ہیں ،حکومت5 سال پورے کرے گی۔

یادرہے کہ  مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز چیئرنگ کراس پر طلباسے یکجہتی کیلئے ان کےساتھ دھرنے میں بیٹھ گئیں،مریم نواز نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا سے اظہار یکجہتی کےلئے آئی ہوں،افسوس ہے کہ طلبا آج سڑکوں پر ہیں،یہ صرف تعلیم کی خاطر سڑکوں پر ہیں،ان کا تعلق ن لیگ سے نہیں یہ پاکستان کے بچے ہیں ،مریم نواز نے کہاکہ موجودہ حکومت کوانتقام کے سوا کچھ نہیں آیا،شہبازشریف کے بغیر آج پنجاب لاوارث ہے ،یہ پاکستان کا مستقبل ہیں،ان کا تعلق پاکستان سے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جعلی ہی صحیح لیکن وزیراعظم تو ہیں ،عمران خان کو یہاں آکر طلبا سے ملاقات کرنی چاہئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -