جسٹس اطہر من اللہ کی طبیعت ناساز، مقدمات کی سماعت ملتوی

جسٹس اطہر من اللہ کی طبیعت ناساز، مقدمات کی سماعت ملتوی
جسٹس اطہر من اللہ کی طبیعت ناساز، مقدمات کی سماعت ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی طبیعت ناساز ہوجانے کے سبب آج مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

ہائی کورٹ کے کورٹ روم ون میں آج کے کیسز کی کازلسٹ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی ناساز طبیعت کے باعث منسوخ کردی گئی ہے۔

آج کے مقرر کیسز میں ٹک ٹاک پر پابندی اورسوشل میڈیا رولز بنانے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف درخواستیں ، اسلام آباد کی خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز میں ججز کی تعیناتیوں کی درخواست پر سماعت شامل تھیں۔

آج کے کیسز کی کاز لسٹ میں شامل امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی رحمن ملک کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست سمیت ان کی ملک بدری سے روکنے کی درخواست پر بھی سماعت ملتوی ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -