جناب قائد ہم شرمندہ ہیں،مزار قائد کی بے حرمتی پردرباریوں نے اظہار ندامت کے دو جملے تک ادا نہیں کئے ،علی زیدی

جناب قائد ہم شرمندہ ہیں،مزار قائد کی بے حرمتی پردرباریوں نے اظہار ندامت کے ...
جناب قائد ہم شرمندہ ہیں،مزار قائد کی بے حرمتی پردرباریوں نے اظہار ندامت کے دو جملے تک ادا نہیں کئے ،علی زیدی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ جناب قائد ہم شرمندہ ہیں،مفرور گارڈفادر کی اولاد کی جانب سے مزار قائد کی بے حرمتی ک وہفتہ ہونے کوہے ،درباریوں نے اس شرمناک حرکت پر اظہار ندامت کے دو جملے ادا نہیں کئے ۔

وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ قائد آپ کا سچاکارکن عمران خان ان کے تعاقب میں ہے ، عمران خان ان اوباشوں سے آپ کاپاکستان پاک کرکے ہی دم لے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -