عمرکوٹ: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن کی زیر صدارت اجلاس

عمرکوٹ: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن کی زیر صدارت اجلاس

ٍ

عمرکوٹ: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن کی زیر صدارت اجلاس

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے چھور بازار کی جاری ترقیاتی سکیم کے متعلق ٹاؤن کمیٹی چھور، مونسپل کمیٹی عمرکوٹ، ایکسیئن روڈز اور بلڈنگ کے نمائندوں سے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقد کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ٹاؤن کمیٹی چھور کے آفیسر سے چھور شہر کے ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی، اس موقع پر ٹاؤن آفیسر چھور نے بتایا کہ سال 2014-15 میں یہ سکیم شروع کی گئی جس کی کل لاگت 70 لاکھ روپے تھی جس میں اب تک ٹھیکیدار کو 27 لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹاؤن کمیٹی چھور کے ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت کی کہ اس سکیم کا کام مکمل کرنے کے لیے منسلک ٹھیکیدار کو پابند کیا جائے کہ وہ اس سکیم کو جلد سے جلد مکمل کریں، انہوں نے مزید کہا کہ چھور شہر کے بس سٹاپ، رکشہ سٹاپ اور شہر میں ڈرینج کی سکیم کے لیے جلد سے جلد ٹینڈر کروایا جائے اور اس کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

بعدازاں دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں سیلاب کا پانی نکالنے کے لیے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان کے متعلق تمام منسلک محکمے عدالت کو آگاہ کریں جب سے سیلاب آیا ہے تب سے اب تک کتنا پانی نکالا گیا ہے اور اور تعلقہ پتھورو میں سیلاب کا پانی نکالنے کے لیے عارضی طور پر پانی کا رخ موڑا گیا ہے وہ جلد سے جلد ختم کروایا جائے۔

انہوں نے محکمہ ایری گیشن، محکمہ پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ سیلاب کا پانی نکالنے کے لیے تمام اقدامات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے اور انہیں بتایا جائے کہ یہ بقایا پانی جلد سے جلد نکالا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ سے ضلع عمرکوٹ کے مختلف گاؤں اور شہروں میں آب نکاسی کا نظام مزید بہتر کرنے کے لیے مزید سکیمیں منظورکے لیے لکھا جائے گا تاکہ پانی کی نکاسی کا نظام مزید بہتر کیا جا سکے ۔اس موقع پر ضلع کے مختلف محکموں کے آفسران نے شرکت کی.

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -