کاون کی منتقلی کیلئے کمبوڈیا حکومت نے پرمٹ جاری کردیا

کاون کی منتقلی کیلئے کمبوڈیا حکومت نے پرمٹ جاری کردیا
کاون کی منتقلی کیلئے کمبوڈیا حکومت نے پرمٹ جاری کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں موجود سب سے پرانے ہاتھی ’کاون‘ کی منتقلی کیلئے کمبوڈیا حکومت نے پرمٹ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرمٹ سے متعلق تفصیلات جمع کردی گئی ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چڑیا گھر سے کاون ہاتھی کی منتقلی کیلئے کمبوڈیا حکومت نے پرمٹ جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا حکومت کا جاری پرمٹ 9 اپریل 2021 تک قابل استعمال تصور ہوگا، کمبوڈیا حکومت کاپرمٹ بین الاقوامی ایکسپرٹ ڈاکٹر عامر خلیل کے نام پرجاری کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاون کو آئندہ ایک ماہ کے اندر کمبوڈیا منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -