ووٹ کو عزت نہیں دو گے تو عمران خان جیسے وزیراعظم آئیں گے،، مریم نواز

ووٹ کو عزت نہیں دو گے تو عمران خان جیسے وزیراعظم آئیں گے،، مریم نواز
ووٹ کو عزت نہیں دو گے تو عمران خان جیسے وزیراعظم آئیں گے،، مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے،ووٹ کو عزت نہیں دو گے تو عمران خان جیسے وزیراعظم آئیں گے،عمران خان کا پیٹ بھرا ہوا ہے اس لئے اسے کسی کی فکر نہیں ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی زیرصدارت پی پی 145 کا اجلاس ہوا،اجلاس میں لیگی ارکان غزالی سلیم بٹ،سابق ڈپٹی میئرمشتاق مغل سمیت دیگر شریک ہوئے،مریم نواز نے لیگی کارکنان کو حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔
مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انشااللہ ہماری تحریک کامیاب ہوگی ،موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے،
ووٹ کو عزت نہیں دو گے تو عمران خان جیسے وزیراعظم آئیں گے،عمران خان کا پیٹ بھرا ہوا ہے اس لئے اسے کسی کی فکر نہیں ، وزیراعظم سارا دن ن لیگ اور نوازشریف سے انتقام کا سوچتے رہتے ہیں،حکومت والے ایک نہتی لڑکی سے ڈرتے ہیں،نوازشریف کی آواز بند کروگے تو مریم نواز بولے گی۔