پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس،سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن کوپیش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ الیکشن کمیشن کوپیش کردی،الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی کی پیشرفت رپورٹ پراطمینان کااظہارکردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کے حوالے سے اجلاس ہوئی،سکروٹنی کمیٹی نے پروگریس رپورٹ الیکشن کمیشن میں پیش کردی،الیکشن نے سکروٹنی کمیٹی کی پیشرفت رپورٹ پراظہاراطمینان کیا اورسکروٹنی کمیٹی کوحتمی رپورٹ جلدمرتب کرنےکاحکم دیدیا۔