گلگت بلتستان کو عمران خان اور اس کی لائی گئی تباہی سے بچانا ہے،بلاول بھٹو زرداری 

گلگت بلتستان کو عمران خان اور اس کی لائی گئی تباہی سے بچانا ہے،بلاول بھٹو ...
گلگت بلتستان کو عمران خان اور اس کی لائی گئی تباہی سے بچانا ہے،بلاول بھٹو زرداری 

  

گانچھے(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کو عمران خان اور اس کی لائی گئی تباہی سے بچانا ہے،آصف زرداری کے دور میں تنخواہوں میں پنشن میں اضافہ کیاگیا،آصف زرداری کے دور میں فوج کی تنخواہ میں 175 فیصد اضافہ ہوا،عمران خان کسی کی تنخواہ نہیں دے رہا سب احتجاج کررہے ہیں،عمران خان ہر ادارے میں عوام کو بے روزگار کررہاہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے،حقوق کیلئے آپ کو پیپلزپارٹی کاساتھ دیناہوگا،گلگت بلتستان کامطالبہ ہے کہ ہمیں حقوق دیں،امید ہے گلگت بلتستان کے عوام مجھے موقع دیں گے ،گلگت بلتستان کے عوام نے شہید بھٹو اور بے نظیر بھٹو کاساتھ دیا تھا،گانچھے کے عوام پیپلزپارٹی کو تینوں نشستیں دلوائیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -گلگت بلتستان -