ملک میں صنعتی عمل کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم عمران خان 

ملک میں صنعتی عمل کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم عمران خان 
ملک میں صنعتی عمل کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم عمران خان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں صنعتی عمل کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،چھوٹی اوردرمیانے دجے کی صنعتوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور عقیل کریم ڈھیڈی نے ملاقات کی،عقیل کریم ڈھیڈی نے صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ ملک میں صنعتی عمل کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،چھوٹی اوردرمیانے دجے کی صنعتوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ،سہولیات سے معاشی عمل میں تیزی آئے گی ،وزیراعظم نے کہاکہ نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے ،دولت کی پیداوار کویقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاکہ حکومتی کوششوں اورپالیسیوں سے کاروباری برادری کااعتماد بحال ہوا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -