بھارت کاپاکستان کو بلیک لسٹ میں بھیجنے کاخواب کبھی پورا نہیں ہوگا:شاہ محمودقریشی 

بھارت کاپاکستان کو بلیک لسٹ میں بھیجنے کاخواب کبھی پورا نہیں ہوگا:شاہ ...
بھارت کاپاکستان کو بلیک لسٹ میں بھیجنے کاخواب کبھی پورا نہیں ہوگا:شاہ محمودقریشی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں بھیجنا چاہتا ہے ، اس کے عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر باہر بھیجا اب وہ پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں۔

وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں سے غافل نہیں، مقبوضہ وادی میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں پرتشویش ہے،بھارتی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے آئین میں ترمیم کی اس کی ہماری نظر میں کوئی حیثیت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کروانا چاہتاہے جو کہ اس کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرعملدرآمد کیا، فیٹف کو پاکستان کے لیے گنجائش نکالنی چاہیے۔مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو اور میڈیا بلیک آؤٹ ہے، بھارت کے ساتھ اس ماحول میں بات چیت نہیں کر سکتے ہیں۔ 

نوازشریف سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تاثر پیدا کیا گیا تھا کہ نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے اس لیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر باہر بھیجا ۔اب نوازشریف کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپس آکرمقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ کراچی واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہیں،تحقیقات مکمل ہو نے کاانتظارکرناچاہیے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اس لیے ان پر دباﺅ تھا۔ کچھ فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس نے قلعی کھول دی ہے۔ 

مزید :

قومی -