مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبو بہ مفتی نے بھارتی جھنڈے کو ماننے سے انکار کردیا ،بھارتی میڈ یا آگ بگولہ 

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبو بہ مفتی نے بھارتی جھنڈے کو ماننے سے ...
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبو بہ مفتی نے بھارتی جھنڈے کو ماننے سے انکار کردیا ،بھارتی میڈ یا آگ بگولہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سر ی نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہم بھارتی ترنگا تب لہرائیں گے جب جموں کشمیر کا جھنڈا لہرانے کی اجازت ہو گی ۔بھارتی خبر رساں ادارے ’ٹائمز آف انڈیا‘کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے جموں کشمیر کے جھنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ ہمارا جھنڈا ہے ،جب یہ جھنڈا دوبارہ لہرا یا جائے گا تو ہم ترنگے کو لہرائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمیں اپنے جھنڈے کو دوبارہ لہرانے کی اجازت نہیں ملتی ،تب تک ہم کوئی اور جھنڈا نہیں لہر ائیں گے ۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں کشمیر کا جھنڈا ،ترنگے سے ہمارا رشتہ بنا تھا ہے ۔واضح رہے کہ بھارت میں آرٹیکل 370منظور ہونے کے بعد جموں کشمیر کا جھنڈا ریاست کے سول سیکریٹریٹ سے ہٹا دیا گیا تھا ۔محبو بہ مفتی کی جانب سے اس بیان کے بعد بھارتی میڈ یا آگ بگولہ ہو گیا ہے اور مقبو ضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے ۔

مزید :

قومی -