فواد چوہدری کا ایک اور کارنامہ، نیٹ فلیکس طرز کا پاکستانی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا اعلان

فواد چوہدری کا ایک اور کارنامہ، نیٹ فلیکس طرز کا پاکستانی پلیٹ فارم لانچ ...
فواد چوہدری کا ایک اور کارنامہ، نیٹ فلیکس طرز کا پاکستانی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان میں نیٹ فلیکس طرز کا اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی ٹی وی (نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن) متعارف کرانے کیلئے تیار ہے۔ اس پلیٹ فارم کا ٹیکنالوجی والا حصہ تیار کرلیا گیا ہے اور اب پیمرا سے کہا گیا ہے کہ وہ مواد کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کرے۔ جیسے ہی گائیڈ لائنز ملیں گی تو ہم یہ پلیٹ فارم لانچ کردیں گے۔

انہوں نے پرائیویٹ کمپنیز کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر او ٹی ٹی سروس شروع کرنے کی دعوت بھی دی۔

مزید :

قومی -تفریح -سائنس اور ٹیکنالوجی -