سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا گیا

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا گیا
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس مسترد ہونے کے فیصلے کے بعد صد ر مملکت عارف علوی کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی اظہر جاوید نے بتا یا کہ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے صدر عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

واضح کر دیا سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس آئیں اور قانون کے خلاف ہے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے 224 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدر آئین کے مطابق صوابدیدی اختیارات کے استعمال میں ناکام رہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس نمبر ایک 2019 کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ درخواست گزار کو 17 اگست 2019 کو جاری نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -