ایف اے ٹی ایف سے پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر آگئی

ایف اے ٹی ایف سے پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر آگئی
ایف اے ٹی ایف سے پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیرس میں فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے تین روزہ اجلاس ختم ہو گیا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھا جائے گا ۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق انسدادِ منی لانڈرنگ کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کا آغاز ہو21اکتوبر سے ہوا جو 23اکتوبر تک جاری رہا ۔ کورونا وبا کے باعث اس کا انعقاد ورچوئلی یعنی انٹرنیٹ کے ذریعے ہوا ۔ایف اے ٹی ایف اجلاس کے دوران پاکستان کی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے شعبوں میں ہونے والی اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔جس کے بعدایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے ’ڈو مور‘کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھا ۔واضح رہے کے بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے بہت کوشش کی جس کے بارے میں وزیراعظم عمران خان نے بھی آگاہ کیا تھا کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شا مل کرانے کی کوشش کر رہا ہے ۔
واضح رہے پاکستان نے اس سال پارلیمنٹ سے پندرہ کے قریب نئے قوانین منظور کرائے ہیں تاکہ ملک کی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی راہ ہموار ہو سکے۔گذشتہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان نے 14 ایکشن پوائنٹس پر عمل کر لیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -