’چوہے نواز شریف کو ہیرو بنایا جارہا ہے‘

’چوہے نواز شریف کو ہیرو بنایا جارہا ہے‘
’چوہے نواز شریف کو ہیرو بنایا جارہا ہے‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس چوہے نواز شریف کو ہیرو بنایا جارہا ہے جس کا خدا ہی پیسہ ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ بھارتی میڈیا اس چوہے نواز شریف کو ہیرو بنا رہا ہے، جس آدمی کا پیسہ خدا ہو، آج وہ گیم کھیل رہے ہیں، یہ ہمارے وہ لوگ ہیں جو ایک بیماری ہیں۔ 

افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ ان کے ساتھ پاکستان کے سارے دشمن ملے ہوئے ہیں، ہندوستان سب سے آگے ہے، اسرائیل ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، امریکہ میں اسرائیل کی سب سے تگڑی لابی ہے، اس کے ساتھ انڈین لابی مل گئی ہے، یہ ان کے ساتھ پوری طرح مل کر انٹرنیشنل سازش کر رہے ہیں۔ حسین حقانی جیسا گھٹیا آدمی پاکستان اور پاکستانی فوج کے خلاف زہر اگلتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو کو پتہ ہی نہیں ہے کہ اس کے پاس کتنا پیسہ ہے، یہ 30 سال سے چوری کر رہے ہیں، اس کو بچانے کیلئے ملک کو ذلیل کرے گا، یہ جن سے ملتے ہیں ان میں سے کوئی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انڈین میڈیا میں شور مچایا گیا کہ پاکستان میں خانہ جنگی شروع ہوگئی ہے، نواز شریف کے دور میں مودی کہتا تھا کہ نواز شریف اچھا آدمی ہے لیکن راحیل شریف اس کو کام نہیں کرنے دیتا، پاکستان کی فوج کا کمزور ہونا انڈیا کے فائدے میں ہے اور ان کی تو کوشش بھی یہی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -