’ فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم اور صدر کو کلین چٹ دے دی ‘  کامران خان بھی میدان میں آگئے

’ فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم اور صدر کو کلین چٹ دے دی ‘ ...
’ فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم اور صدر کو کلین چٹ دے دی ‘  کامران خان بھی میدان میں آگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں صدر اور وزیر اعظم کو کلین چٹ دے دی ہے۔

ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ جون میں سپریم کورٹ نے قاضی فائز عیسیٰ کیس کا مختصر فیصلہ سنایا تھا تو اس پر ڈھول تماشہ کیا گیا لیکن جمعہ کا فیصلہ ہفتے کو سمجھ آیا اور پھر تمام جذبات جھاگ کی طرح بیٹھ گئے۔

انہوں نے کہا کہ جون کی طرح آج کا تفصیلی اکثریتی فیصلہ بھی اداروں آئی ایس آئی، ایسٹ ریکوری یونٹ، شہزاد اکبر اور وزیر اعظم کو کلین چٹ دے رہا ہے۔ اس فیصلے میں صدر کے خلاف بھی کوئی حکم نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ صدر آئین کے مطابق اختیارات کے استعمال میں ناکام رہے، شہزاد اکبر اور فروغ نسیم جرم کے مرتکب ہوئے، صدارتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا، ریفرنس دائر کرنے کا سارا عمل آئین اور قانون کے خلاف تھا، جسٹس فائز عیسیٰ کو لندن کی جائیدادیں بتانے کی کوئی ضرورت نہیں، فائز عیسیٰ کو ریاستی جاسوسی کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -