’ اگر کل یہ لوگ حکومت میں آ بھی گئے تو میں لوگوں کو لے کر سڑکوں پر نکل آؤں گا ‘ عمران خان اپوزیشن کو احتجاج کی دھمکی دینے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے

’ اگر کل یہ لوگ حکومت میں آ بھی گئے تو میں لوگوں کو لے کر سڑکوں پر نکل آؤں گا ‘ ...
’ اگر کل یہ لوگ حکومت میں آ بھی گئے تو میں لوگوں کو لے کر سڑکوں پر نکل آؤں گا ‘ عمران خان اپوزیشن کو احتجاج کی دھمکی دینے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو احتجاج کی دھمکی دے دی۔ کہتے ہیں کہ اگر کل کو اپوزیشن حکومت میں آ بھی گئی تو میں لوگوں کو لے کر سڑکوں پر نکل آؤں گا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ کچھ بھی کرلیں کسی صورت این آر او نہیں دوں گا، پارٹی میں کچھ لوگوں کی رائے تھی کہ اپوزیشن سے بات کی جائے، پارٹی کو پہلے دن سے کہا بات کا فائدہ نہیں  کیونکہ یہ این آر او مانگیں گے اور اپوزیشن کو این آر او دینے کا مطلب ملک کو تباہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ کسی چیز کا جائزہ لیتے ہیں تو اچھے سے اچھی اور بد ترین صورت کو دیکھتے ہیں۔ میں ان چوروں کو واپس نہیں آنے دوں گا، اگر کل کو اپوزیشن حکومت میں آ بھی گئی تو میں لوگوں کو لے کر سڑکوں پر نکل آؤں گا۔ 

انہوں نے اپوزیشن کے اتحاد اور احتجاج کے بارے میں کہا اس کھچڑی اور سرکس کا مقصد عمران خان کو گرانا ہے، یہ کوئی نظریہ نہیں ہے کیونکہ سب کو ڈر ہے کہ انہوں نے پکڑے جانا ہے،  انہوں نے کرائے پر لوگوں کو نکالا ہے، کوئی قیمے والے نان پر اور کوئی بریانی پر نکل رہا ہے اور کوئی اسلام بچانے آرہا ہے، لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہے کہ وہ کیوں نکل رہے ہیں، ہم عوام کو ملک بچانے کیلئے نکالیں گے۔

مزید :

قومی -