صحافی کامران خان نے بھی گھبرانا شروع کردیا

صحافی کامران خان نے بھی گھبرانا شروع کردیا
صحافی کامران خان نے بھی گھبرانا شروع کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف  اینکر پرسن کامران خان مہنگائی میں اضافے پر وزیراعظم کو اہم پیغام دے دیا ۔ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہمیں اپنے کئی شوز میں ملک میں جاری تباہ کن مہنگائی کی عکاسی کرتا رہا ہوں اوراب بھی وزیراعظم کو دو ٹوک انداز میں بتا نا چاہتا ہوں کہ کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں جو اندوہناک اضافہ ہو ر ہا ہے ،اس نے عام پاکستانیوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب پاکستانی عوام مہنگائی پر اس لیے رو رہی ہے کیونکہ انہیں یقین تھاکہ آپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کی زندگی آسان ہو گی اورمہنگائی نہیں ہو گی ۔میں بھی اقرار کروں گا کہ عام پاکستانی جب مجھ سے ملتا ہے تو میں انہیں پر امید اعداد وشمار کی خبریں سناتا ہوں لیکن عام پرکستانی کہتے ہیں کہ ان اعداد و شمار سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں۔کامران خان نے کہا کہ جب میں عام آدمی کی امیدیں بڑھانے کی کوشش کرتا ہوں تو ان کا پیمانہ یہ ہوتا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں اتنی مہنگائی نہیں تھی،اب مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے۔اینکر پرسن نے کہا کہ خان صاحب میں آگاہ ہوں کہ آپ دن رات محنت کر رہے ہیں لیکن اس سے عام پاکستانی کی امیدیں پوری نہیں ہوئیں بلکہ غریب اور عام پاکستانی آپ سے بد دل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آج بھی سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کی ناکامی پاکستان کی ناکامی ہو گی۔کامران خان نے کہا کہ تمام امور کے غیر سیاسی ماہرین سمجھتے ہیں کہ موجودہ مہنگائی کی بڑی وجہ آپ کی ٹیم کی نا اہلی ،غلط فیصلے اور غلط اندازے ہیں۔وقت آگیا ہے کہ سیاسی مخالفت کو بھولیں اور کمر کس لیں ،مہنگائی کو شکست دیں ۔

مزید :

قومی -