سندھ پولیس کے استعفوں کے بعد پی ایم ایس افسران کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

سندھ پولیس کے استعفوں کے بعد پی ایم ایس افسران کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان
سندھ پولیس کے استعفوں کے بعد پی ایم ایس افسران کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی سٹی 42نے دعوی کیا ہے کہ پی ایم ایس افسران نے قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔افسران نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریری معاہدے پورے کیے جائیں نہیں تو احتجاج کیا جائے گا۔ 

نجی ٹی وی سٹی فورٹی نیوز کے مطابق سندھ پولیس کے احتجاج کے بعد پنجاب میں بھی پی ایم ایس افسران میدان میں آگئے ہیں۔ پی ایم ایس افسران نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس افسران کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ کیے گئے تحریری وعدے پورے کیے جائیں ورنہ قلم چھوڑ احتجاج کیا جائے گا۔ افسران کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر چیف سیکرٹری پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔ 
خیال رہے کچھ روز قبل ہتک آمیز رویہ کے الزام پر سندھ پولیس کے آئی جی سمیت تمام اعلیٰ افسران نے احتجاجاً چھٹی کی درخواستیں دے دی تھیں، تاہم اب پی ایم ایس افسران کی جانب سے بھی قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

مزید :

قومی -