سموگ کا مسئلہ،کرکٹ میچز لاہور سے راولپنڈی اور کراچی منتقل

سموگ کا مسئلہ،کرکٹ میچز لاہور سے راولپنڈی اور کراچی منتقل
سموگ کا مسئلہ،کرکٹ میچز لاہور سے راولپنڈی اور کراچی منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز اور پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول میچز اسموگ کی وجہ سے راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ ماہ لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات موصول ہونے پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں شیڈول آئندہ میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیا ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں شامل تینوں ٹی ٹونٹی میچز اب راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ،جب کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ چاروں میچز اب کراچی میں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور جونہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ سموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے فوری طور پر ان میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائزز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے فیصلے کو تسلیم کیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -