افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں،امن سے نئی راہیں کھلیں گی:وزیراعظم

افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں،امن سے نئی راہیں کھلیں گی:وزیراعظم
افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں،امن سے نئی راہیں کھلیں گی:وزیراعظم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغانستان میں امن سے باہمی تعاون اور رابطے کی نئی راہیں کھلیں گی۔

نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے افغان پارلیمنٹ کے سپیکر میر رحمان رحمانی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے میررحمانی کی بطورسپیکر پاکستان آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے تمام شعبوں میں افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کااعادہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان اقتصادی شعبے میں تعاون کے بے پناہ مواقع ہیں، یہ مواقع صرف معاشی اور تجارتی شعبے میں باہمی تعاون سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 26-27 اکتوبر کو اسلام آباد میں پاکستان افغانستان تجارت اور سرمایہ کاری سیمینار ہوگا جبکہ سیمیناراقتصادی ایجنڈے پر پیشرفت کیلئے پاکستان کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے جبکہ افغانستان میں امن سے باہمی تعاون اور رابطے کی نئی راہیں کھلیں گی۔

مزید :

قومی -