صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نےصوبہ بھر کے لوگوں کو سخت تنبیہ کردی

صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نےصوبہ بھر کے لوگوں کو سخت تنبیہ کردی
صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نےصوبہ بھر کے لوگوں کو سخت تنبیہ کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی اموروسوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ اگر عوام نے کورونا سے بچنے کے لیے حکومتی ایس او پیز کی پابندی نہ کی توحکومت کو مجبورا سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلی میں کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے کورونا وبا کی صوبہ میں تازہ صورتحال پر بریفنگ دیوزیر قانون نے کہا کہ حکومت بار بار عوام سے اپیل کر رہی ہے کہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں لیکن افسوس ہے کہ زیادہ تر لوگ ایس او پیز کو نظرانداز کرتے نظر آ رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جان توڑ کوششوں سے کورونا کی وبا تقریبا خاتمے کے قریب ہے لیکن عوام کے عدم تعاون کی وجہ سے نئے کیسز بڑھنا شروع ہوگئے ہیں لہذا کورونا کی وبا کا پھیلا روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید :

کورونا وائرس -