پاک بھارت ٹاکرا ، سارو گنگولی اور کپل دیو نے میچ سےقبل حیران کن پیشگوئی کردی 

پاک بھارت ٹاکرا ، سارو گنگولی اور کپل دیو نے میچ سےقبل حیران کن پیشگوئی کردی 
پاک بھارت ٹاکرا ، سارو گنگولی اور کپل دیو نے میچ سےقبل حیران کن پیشگوئی کردی 
سورس: File Photo

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کےسابق کپتان اور مشہور بلے باز  سارو گنگولی نے کہاہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر وقت بھارت ہی بڑے ایونٹس جیتے تاہم ورلڈ کپ میں پاکستان سےبھارت کاریکارڈاچھاہے،ایک وقت تھاجب پاکستان انڈیاپرحاوی ہوتاتھا لیکن اب بھارتی ٹیم پاکستان پرحاوی رہتی ہے۔دوسری طرف بھارت کے مایہ ناز کرکٹر کپل دیو نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈنگ میں بھارتی ٹیم پاکستان سے بہت اچھی ہے لیکن پھر بھی میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ پاکستان سے جیت پائے گی یا نہیں لیکن بھارتی ٹیم میں اتنے اچھے کھلاڑی ہیں کہ وہ ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسارو گنگولی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں کئی مرتبہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہوئے،بڑے ایونٹس میں اکثر دونوں ٹیموں کے میچز سے ٹورنامنٹ شروع ہوتا تھا جبکہ ان کے میچز میں ٹکٹوں کی ڈیمانڈ بہت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی بھارت اور پاکستان کے میچ کا پریشر محسوس نہیں ہوا، کرکٹ اچھی اس وقت ہی ہوگی جب تمام بورڈز مالی طور پر اچھے ہوں گے۔

دوسری طرف ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر کپل دیو نے کہا جہاں تک ٹیم پاکستان کی بات ہے تو اس میں ایک کھلاڑی ایک میچ تو جتوا سکتا ہے لیکن پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ نہیں جیت سکتی ۔

 واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے, ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ  میں ایونٹ کا سب سے بڑا" پاک بھارت ٹاکرا "دبئی کے میدان میں 24 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید :

T20 World cup -