سندھ میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کے عمل کا شیڈول جاری 

سندھ میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کے عمل ...
سندھ میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کے عمل کا شیڈول جاری 

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کے عمل کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں رجسٹریشن افسران اور اسسٹنٹ افسران کی تعیناتی اور حدود بتائی گئی ہے۔ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی عمل سات نومبر سےشروع ہوگااورگھرگھر تصدیقی مشق میں متوفی افراد کو ووٹرز فہرستوں سے نکالا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آرٹیکل 140 کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہےجو کہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے بعد متوقع ہیں۔سندھ میں حلقہ بندیوں پر کام شروع نہیں ہوسکا۔ ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی کے بعد سندھ میں نئی حلقہ بندیوں پر کام شروع ہوگا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -