یمن کے علاقے الجوبہ اور لقصرا میں عرب فوجی اتحاد کی بھرپور کارروائی ، گاڑیاں تباہ، ہلاکتیں اتنی زیادہ کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے

یمن کے علاقے الجوبہ اور لقصرا میں عرب فوجی اتحاد کی بھرپور کارروائی ، گاڑیاں ...
یمن کے علاقے الجوبہ اور لقصرا میں عرب فوجی اتحاد کی بھرپور کارروائی ، گاڑیاں تباہ، ہلاکتیں اتنی زیادہ کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا(ویب ڈیسک)   یمن میں عرب فوجی اتحاد کی 24 گھنٹے کے دوران مختلف کارروائیوں میں 90 سے زائد  باغی مارے گئے ہیں، یہ کارروائیاں یمن کے علاقے الجوبہ اور القصرا میں کئی گئیں جن کے دوران کم ازکم  16 فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق جمعرات کو عرب فوجی اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خطرات کے جواب میں یمن کے دارالحکومت صنعا میں فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔ فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی رہیں تو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی روشنی میں حوثیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، گزشتہ چند ماہ کے دوران یمن میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ عالمی قانون کی روشنی میں آپریشن شروع کیا گیا ہے جس میں عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کےلیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -