ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، بھارت کے خلاف میچ جیتنے سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کتنے اضافی پیسے ملیں گے ؟ بڑی خبر 

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، بھارت کے خلاف میچ جیتنے سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کتنے ...
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، بھارت کے خلاف میچ جیتنے سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کتنے اضافی پیسے ملیں گے ؟ بڑی خبر 

  

 دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی اہم میچ کل شام سات بجے کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ پاکستانی شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے ، اس کیلئے خصوصی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں ، اس میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے وارے نیارے ہو جائیں گے کیونکہ بھاری بونس دیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت کھلاڑیوں کو معاہدے کے تحت ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے 3 لاکھ 38 ہزار 250روپے ملتے ہیں،بھارت سے جیتنے پر اس کی آدھی اضافی رقم تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا اضافہ ہو جائے گا،یعنی صرف میچ فیس کی مد میں ہی 5 لاکھ سے زائد رقم ملے گی۔

رینکنگ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے پر بھی گرین شرٹس میچ فیس کا مزید آدھا حصہ بطور بونس حاصل کریں گے،ورلڈکپ کا فائنل جیتنے پر 300فیصد بونس کھلاڑیوں کو دیا جائے گا،یوں دیگر انعامات کے ساتھ وہ 10 لاکھ سے زائد رقم اضافی حاصل کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے 16لاکھ ڈالربطور انعام دیے جائیں گے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق انعامی رقم کھلاڑیوں میں یکساں تقسیم ہوتی ہے، اس میں سے ایک کھلاڑی کے شیئر کی مساوی رقم ٹیم مینجمنٹ کو دی جائے گی، پی سی بی کھلاڑیوں کے لیے عام طور پر الگ سے انعام کا بھی اعلان کرتا ہے،حکومت اور دیگر شخصیات سے بھی انعامات ملتے ہیں، اس لحاظ سے اگر ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی توکھلاڑی کروڑوں روپے کما سکتے ہیں۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -