آئے روز اشیائے خوردونوش کی قیمتو٘ں میں اضافے سے پاکستان کے عوام موجودہ حکومت سے بیزار ہوچکے، چودھری ظفر اقبال

آئے روز اشیائے خوردونوش کی قیمتو٘ں میں اضافے سے پاکستان کے عوام موجودہ حکومت ...
آئے روز اشیائے خوردونوش کی قیمتو٘ں میں اضافے سے پاکستان کے عوام موجودہ حکومت سے بیزار ہوچکے، چودھری ظفر اقبال

  

دبئی (طاہرمنیر طاہر) پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے اور آئے روز اشیائے خوردونوش میں اضافہ سے پاکستان کے عوام موجودہ حکومت سے بیزار اور مایوس ہوچکے ہیں۔ بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے ملک میں جرائم کی سطح بلند ہوگئی ہے اور ادارے اپنی من مانی کررہے ہیں۔ ہر سطح پر اقرباءپروری اور رشوت کا بازار گرم ہے۔ عوام چیخ رہے ہیں اور حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال نے اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیہ میں کیا جس کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے نائب صدر میاں غلام محی الدین نے کیا تھا جس میں پی ایم ایل امارات کے چیف آرگنائزر عبدالمجید مغل، ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی شہزاد بٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این یو اے ای حاجی محمد نواز، چیئرمین پی ایم ایل این دبئی شوکت بٹ، نائب صدر مسلم لیگ ن یو اے ای جمیل بنگیال اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن دبئی عامر سہیل گھمن نے شرکت کی۔

اس موقع پر متذکرہ تمام لیڈران نے موجودہ حکومت کی ناقص حکمت عملیوں اور پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی معاملات چلانے میں ناکام ہوچکی ہے، پاکستان کے عوام موجودہ حکومت سے بیزار اور مایوس نظر آتے ہیں اور ملک کے حکومتی نظام میں بڑی تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ ملکی حالات بہتر ہوں۔ پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے متذکرہ عہدیداران نے اس موقع پر اس بات کا عزم کیا کہ ہم سب اپنے ساتھیوں سمیت پی ایم ایل این کے پلیٹ فارم پر متحد اور ایک ساتھ ہیں۔ ہم اپنے قائد محمد نواز شریف کے بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہیں۔

متذکرہ لیڈران نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اوورسیز یونٹس ملک میں مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بڑھانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر ووٹوں کے بھاری مینڈیٹ سے جیتے گی جس سے عوام الناس کو ریلیف ملے گا۔ شرکائے تقریب نے عشائیہ کے انعقاد پر میزبان غلام محی الدین کا شکریہ ادا کیا اور امارات میں مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط کرنے کا عہد کیا۔

مزید :

تارکین پاکستان -