رحیم یار خان میں نوجوان لڑکے کو مردانہ صفات سے محروم کردیا گیا ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )رحیم یار خان میں نوجوان لڑکے کو غیرت کے نام پر مردانہ اعضاءسے محروم کر دیا گیا جبکہ اس کی ناک بھی کاٹ دی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کو شک تھا کہ نوجوان لڑکے کے ان کی رشتہ دار لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں جس پر انہوں نے نوجوان کو اغواءکیا اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مردانہ صفات سے محروم کر دیا ، نوجوان لڑکے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیاہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔