غلام مصطفی مغل صدر پی ایم ایل این امارات کی رہائش گاہ پر میلاد النبی ﷺ کی خوبصورت محفل کا انعقاد

غلام مصطفی مغل صدر پی ایم ایل این امارات کی رہائش گاہ پر میلاد النبی ﷺ کی ...
غلام مصطفی مغل صدر پی ایم ایل این امارات کی رہائش گاہ پر میلاد النبی ﷺ کی خوبصورت محفل کا انعقاد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) امارات بھر میں عید میلاد النبی کی تقریبات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ امارات کی مختلف ریاستوں میں عاشقان رسول اپنی بھرپور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے شایان شان طریقے سے میلاد النبی ﷺ کی محافل سجارہے ہیں جن میں عاشقان رسول پوری عقیدت کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔

میلاد النبی ﷺ کی ایک خوبصورت محفل کا انعقاد غلام مصطفی مغل صدر پی ایم ایل این امارات نے اپنی رہائش گاہ شارجہ میں کیا جس میں حاجی غلام مجتبیٰ چشتی، محمد غوث قادری، خواجہ عبدالوحید پال، محمد علی قادری، شرجیل قادری، حافظ جمیل،ملک محمد ریاض، محمد فاروق نقشبندی، سرفراز مغل، ملک اظہر، ملک دوست محمد اعوان، آفتاب احمد عقاب، اللہ رکھا، مدثر قادری، حافظ محمد عظیم رفاعی، عبداللہ، چودھری عقیل ظفر، راشد فاروق، عرفان اقبال طور، راﺅ اکبر ساقی، محمد نعیم خان، عاشق خان سواتی، چودھری بشیر شاہد اور رانا عبدالوہاب نے شرکت کی۔ اس موقع پر تلاوت کلام پاک ہوئی اور نعت خوانوں نے انتہائی خلوص کے ساتھ ہدیہ نعت پیش کیا جسے شرکائے تقریب نے بے حد پسند کیا اور نعت خواں حضرات کو داد و تحسین سے نوازا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے۔ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آپ ﷺ کی سنت پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جبکہ آپ ﷺ کی حیات طیبیہ ہمارے لئے روشنی اور ہدایت کا راستہ ہے۔ ہمارے نبی ﷺ دونوں جہانوں کی رحمت و برکت لے کر آئے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیاں حضور پاک ﷺ کی زندگی کے مطابق ڈھال لیں، اسی میں ہماری کامیابی ہے۔ میلاد النبی کی خوشی ہمیں تمام خوشیوں سے بڑھ کر عزیز ہے۔

مقررین نے شرکائے تقریب کو اسوہ حسنہ اور سیرت النبی کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لینے کی تلقین کی۔ اس موقع پر غلام مصطفی مغل کے والدین کی بخشش و مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ اتحاد بین المسلمین اور استحکام پاکستان کے لیے بھی اجتماعی دعا کی گئی۔

مزید :

تارکین پاکستان -