خسرہ ویکسینیشن مہم کے انتظامات کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کی زیر صدارت اجلاس

خسرہ ویکسینیشن مہم کے انتظامات کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کی زیر ...
خسرہ ویکسینیشن مہم کے انتظامات کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کی زیر صدارت اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) خسرہ جیسے   خطرناک مرض پرقابو پانے کے لیے ضلع عمرکوٹ میں 15 نومبر سے 27 نومبر تک خصوصی خسرہ ویکسینیشن مہم شروع کی جاری ہے ۔ خسرہ ویکسینیشن  مہم کو  سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیےجائیں ، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  سید کبیر محمد شاہ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں خسرہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کےدوران کیا ۔

اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکارز، محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور تمام این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتےہوئےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید کبیراحمد شاہ نےافسران کو ہدایت  دیتے ہوئے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز اس ویکسینیشن مہم کی کامیابی میں اپنابھرپور  کردار ادا کریں ۔ انہوں نے ڈی او سیکنڈری اور ڈی او پرائمری کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں میں بچوں کو خسرہ کی ویکسینیشن لگوانے میں محکمہ صحت کے ڈاکٹروں سے تعاون کریں ۔

اس موقع پر پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد نے کہا کہ 5 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کی مکمل فہرست حاصل کی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ اس خسرہ مہم  میں ویکسینیشن سے محروم نہ رہے سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیماری زیادہ خطرناک ہے کیونکہ یہ جلد میں پھلتی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایچ اوعمرکوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اس خسرہ کی ویکسینیشن مہم کے دوران اپنی ڈیوٹی ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں اور اس خسرہ مہم کو بھرپور کامیاب کیا جائے  ۔ اس اہم اجلاس  میں ڈی او پرائمری ڈوارکو مل ، کالجز کے پرنسپل ، پرائیویٹ سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ، تمام این جی اوز کے نمائندوں  اور مختلف شعبہ جات سےتعلق رکھنےوالے افراد نے شرکت کی۔